وزیراعظم نے آپﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر الفونسے دا لامرٹین کا قول شیئرکیا ، جس میں فرانسیسی مفکرالفونسے نے شاندار الفاظ میں آپﷺکو خراج تحسین پیش کیا ہے.

وزیراعظم نے فرانسیسی مفکر کی جانب سے نبی کریمﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے کے خیالات کو پسندیدہ قرار دیا.

اپنے اس قول میں الفانسے کہتا ہے کہ انسانی ذہانت کے 3 زاویے ہیں پہلا مقصد کی عظمت دوسرا دستیاب اسباب اور تیسرا ان سے ملنے والا حیرت انگیز نتیجہ ہے. الفونسے سوال اٹھاتا ہے کہ کیا کوئی تاریخ کے کسی بھی عظیم انسان کا محمد سے مقابلہ کرنے کی جسارت کرسکتا ہے؟

الفونسے مزید کہتا ہے کہ انتہائی مشہور مردوں نے صرف اسلحہ ، قانون ، سلطنتیں بنائیں یا ان کی بنیاد رکھی ، اگر کچھ بھی نہیں تو ، مادی طاقتوں سے بڑھ کر کوئی اور نہیں جو اکثر ان کے سامنے جھک جاتا. مگر اس نے آنحضرتﷺ سے متعلق لکھا کہ اس شخص نے نہ صرف فوج ، قانون سازی ، سلطنت ، قوم ، خاندان ، بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں مردوں کو اپنے نظریے پر منتقل کیا۔

فرانسیسی مفکر مزید کہتا ہے کہ نہ صرف اس نظریے پر بلکہ ، مذہب، دیوتاؤں ، نظریات ، عقائد اور ان کی روحوں تک کو اپنے نظریے پر لا کھڑا کیا.

وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کے ان الفاظ کو اپنا پسندیدہ قرار دیا ہے.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >