شیخوپورہ میں موٹروے پل پر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

گزشتہ رات شیخوپورہ موٹروے پل کے قریب 2 افراد نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ مبشر میکن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو رات ایک بجے کال کرکے بلایا اور بتایا کہ وہ اپنے پڑوسی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی کہ کار سوار 4 افراد نے انہیں روک لیا۔

ڈی پی او مبشر میکن کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 4 افراد میں سے پولیس وردیوں میں ملبوس 2 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا، ملزم جاتے ہوئے اسے اپنے موبائل نمبرز بھی دے گئے۔

پولیس کے مطابق موبائل نمبرز سے ٹریس کرکے دونوں ملزم پکڑ لیے ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزموں کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ 22 سالہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ زیادتی کی تصدیق کی جا سکے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>