نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری بندکردی

شہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کی۔

یہ ریفرنس پہلے بیب ہی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا تاہم اب نیب کی جانب سے دائر انکوائری بند کرنے کے حوالے سے موقف اپنایا گیا کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر ریفرنس میں جو الزامات لگائے گئے ان کے شواہد ملنا اب ممکن نہیں رہا۔ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔

نیب کی جانب سے انکوائری روکنے کی استدعا میں یہ بھی موقف اپنایا گیا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔

  • ایسی خبر ہر دو تین ماہ بعد لگاء جاتی ہے کہ انکواری بند ہوگی پھر تردید آ جاتی ہے نہیں لوی بند نہیں کی لیکن خبر لگانے والے کو شرم نہیں اتی شاید وہ کہتا شرم چھوڑو پیسے تو مل جاتے ہیں

  • لگتا یہ ان کی حکمت عملی ہے کہ پٹواریوں کو زندہ رکھا جاے کہ ہمارےرابطے ہو رہے ہیں کہیں نہیں جانا۔۔۔۔۔۔ ہم ابھی ہیں تو اسرا رکھو پھر آ جایں گیں کھوتا بریانی زندہ آباد


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >