آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کا زرتاج گل سے سوال 

آپ کا حسن قدرتی ہے یا کسی کریم کا کمال ہے؟ صحافی کا زرتاج گل سے سوال 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل سے سوال کی کہ ان کی خوبصورتی کی وجہ کیا ہے کیا وہ اس کے لیے کوئی کریم استعمال کرتی ہیں یا پھر وجہ کوئی اور ہے؟ سوال پر وفاقی وزیر پہلے شرما گئیں اور پھر اپنی خوبصورتی کی وجہ بھی بتا دی۔

 

وزیر ماحولیات نے صحافی کے جواب پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ دنیا میں تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ قبائلی اور پشتون ہیں اس وجہ سے وہ زیادہ خوبصورت ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے ڈیرہ غازی خان سے الیکشن جیتا اور پھر پارلیمان میں پہنچی اس پریکٹیکل سیاست اور دھوپ گرمی اورسموگ کے بعد اب اتنا ہی حسن بچا ہے۔ زرتاج گل نے یہ بھی کہا کہ اب مجھے میرے ہم جماعت بھی نہیں پہنچانتے کہ وہ پہلی زرتاج گل ہی ہوں۔

زرتاج گل نے اپنی خوبصورتی ماند پڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ایکسپوژر اور باہر گھومنے پھرنے کی وجہ سے خوبصورتی پہلے سے کم ہو گئی ہے ورنہ وہ اس سے بھی کہیں زیادہ خوبصورت تھیں۔

  • تحریر کئے گئے قصے کے مطابق۔۔ اس احمق خاتون نے پشتون قوم کو ہی خوبصورتی کا سرٹیفیکیٹ دے دیا۔۔۔ جبکہ حقیقت میں پاکستان کی باقی اقوام میں بھی خوبصورتی پائی جاتی ہے۔۔
    اس کے علاوہ اس صحافی کا منہ توڑ دینا چاہیئے۔۔۔ کہ وہ کسی ما ڈل یا ادکارہ سے نہیں بلکہ سیاستدان سے مخاطب تھا۔۔
    جو بحر حال ایک سنجیدہ کام ہوتا ہے۔۔ اگرچہ اس میں اکثر جوکر ہی پائے جاتے ہیں۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >