نوازشریف ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار شخص ہے، جلیل شرقپوری

ن لیگ کے باغی رہنما میاں جلیل شرقپوری کا لاہور پریس کلب میں پی ٹی آئی شیخوپورہ کی مقامی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار شخص ہے لہذا اسے علاج کی ضرورت ہے، ن لیگ کا کا حصہ ہوں اور رہوں گا، عوام کے ووٹ لے کر آیا ہوں اپنی نشست نہیں چھوڑوں گا۔

میاں جلیل شرقپوری کا ایاز صادق کے دیئے گئے بیان پر کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان پر دکھ ہوا ہے، ایاز صادق کا بیان یہ درست ہے یا غلط لیکن وہ قابل گرفت ہیں ، نوازشریف کو ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت وزیراعظم عمران خان کو عزت دینی چاہیے نہ کہ ان کی حکومت گرانے کے لیے مہم چلانی چاہیے۔

صوبے میں آٹے کے بحران پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان تعاون کریں گے تو آٹے کا بحران ختم کر سکتا ہوں، ملک میں بے جا مہنگائی کی وجہ منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا ہے جن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے پر پارٹی کے پانچ ارکان کو نکالنے کا اعلان کیا تھا، جن میں  خانیوال سے منتخب ہونے والے نشاط احمد ڈاہا اور فیصل خان نیازی، شیخوپورہ سے جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی جبکہ نارووال سے ایم پی اے مولوی غیاث الدین شامل تھے۔

  • اس بھڑوے اور اس کی بیٹی کی روح تک شیطان کی غلام بن چکی ہے
    یہ اور اس کی بیٹی وہ بیمار ہیں جس کا ذہن دماغ جسم اور حتیٰ کہ
    روح بھی گل سڑھ چکی ہے
    ان کے لئے شائد توبہ کے دروازے بھی بند ہو چکے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >