کراچی: ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا

کراچی: ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو واپس اسی کے پاس علاج کے لیے جا پہنچا

کہتے ہیں کہ دنیا گول ہے، ایسی ہی مثال شہر قائد کے عباسی شہید ہسپتال میں دیکھنے میں آئی ہے، یہاں پر چند روز پہلے ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے پاس علاج کے لیے پہنچ گیا۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو کاشف شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔

جب ڈاکٹر زخمی ڈاکو کا علاج کرنے لگا تو اس نے فورا سے پہچان لیا اور پولیس کو بتایا کہ اس ڈاکو نے چند روز قبل مجھے بھی لوٹا تھا۔

بعد ازاں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے ڈاکٹر نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد دی، اور اسے طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال کے وارڈ میں منتقل کر دیا۔

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکو کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب میں ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے پہنچا تو اس نے مجھے فوراً پہچان لیا لیکن ڈاکٹر نے انسانی ہمدردی اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرا بہت اچھے طریقے سے علاج کیا۔

  • ہاہاہا پھر ڈاکو نے ڈاکٹر سے لوٹی رقم سے ہی ڈاکٹر کی فیس ادا کردی..ڈاکٹر کو اسکی لوٹی رقم مل گئی اور ڈاکو کا فری میں علاج ہو گیا
    کہانی کا سبق یہی ہے کہ ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے جانے سے پہلے اسے لوٹ لینا چاہئیے…..اب اس میں کیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >