ای سی سی نےکسانوں کیلئے 24ارب روپے کے وزیراعظم پیکیج کی منظوری دے دی

ای سی سی نےکسانوں کیلئے 24ارب روپے کے وزیراعظم پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 24 ارب روپے مالیت کے وزیراعظم پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم پیکج کی 24 ارب روپے کی رقم ربیع کی فصلوں بالخصوص گندم کے لیے استعمال ہو گی۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈی اے پی، پوٹاشیم اور کے فرٹیلائزر پر فی بوری ایک ہزار روپے سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھاد پر 70 فیصد سبسڈی وفاقی حکومت جبکہ 30 فیصد صوبائی حکومتیں برداشت کریں گی، اس ضمن میں صوبائی حکومتوں کو سسبڈی کے معاملے میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >