ام رباب خاندان قتل کیس میں ملزمان کو چھاپوں کی خفیہ اطلاعات کس نے دیں؟

ام رباب خاندان قتل کیس میں ملزمان کو چھاپوں کی خفیہ اطلاع کس نے دی؟

سندھ میں ام رباب کے باپ، چچا اور دادا کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس کے چھاپوں کی معلومات کون پہنچاتا تھا؟ دوران تفتیش نئے انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش قتل میں ملوث افراد اور مقامی پولیس کے درمیان تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، جو ملزمان سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کو پولیس کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع پہنچا دیا کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے ساتھ تعلقات کے الزام میں ضلع قمبر اور دادو کے 5 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے، ان میں سے ایک ایس ایچ اوامداد چانڈیو،ام رباب کیس میں نامزد ملزم علی گوہر چانڈیو کا بیٹا بھی ہے، علی گوہر بھی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

ام رباب نے آئی جی سندھ سے ملاقات کے دوران ملزمان کی عدم گرفتاری اور امداد چانڈیو سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، جس پر آئی جی سندھ نے ملزمان کی عدم گرفتار ی پر ایس ایس پی قمبر اور دادو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • ایاز صادق جیسے غلام درباریوں سے اور ن لیگی ٹھرکیوں بیغرتوں بیشرموں سے کا ٹولہ آپنی دولت بچانے کے لیئے کیسی حد تک بھی جا سکتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >