افیون سے ادویات بنانے کے کارخانے لگانے کی تجویز واپس

افیون سے ادویات بنانے کے کارخانے لگانے کی تجویز واپس

وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کی تجویز پر صوبے میں افیون پیدا کرنے والے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں’’افیون سے ادویات‘‘ بنانے کے کارخانے لگانے کی تجویز واپس لے لی۔

صوبائی حکومت کو ان علاقوں میں انسداد منشیات مہم سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں پر مشتمل اسپیشل اکنامک زون کے قیام سمیت مختلف متبادل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ان علاقوں میں افیون کی کاشت کی اجازت دینے سے منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوسکتا ہے، فیصلہ اینٹی اسمگلنگ کے لئے قائم ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میں ہوا-

وفاقی وزارت کامرس کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم کے احکامات پر صوبے کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر افراد جو انسداد منشات سے متاثرہوئے اور ان کی روزمرہ زندگی اسمگلنگ سے وابستہ تھی کی بحالی کےکیلئے دیگر سفارشات شامل تھیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>