اداکار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ، غیرملکی آمدن پر ٹیکس کی چھان بین شروع

ایف بی آر نے معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ ایف بی آر نے فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اداکار کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ایف بی آر نے ایف آئی اے سے فواد خان کی 5 سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ فواد خان نے سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی۔

ایف بی آر اداکار کی بیرون ملک آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی رابطہ کرے گا۔ ایف بی آر نے فواد خان کا سال 2017 کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ ایف بی آر نے فواد خان کی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی جمع کر لی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >