پاکستان کا فرانس کو جواب ، ڈیڑھ ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

فرانس میں چھپنے والے حالیہ گستاخانہ خاکوں اور ان سے متعلق فرانسیسی صدر کے بیان پر پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں تناؤ کی وجہ سے پاکستان نے فرانس کمپنی کے ساتھ ہونے والا ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، پاکستان اور فرانسیسی کمپنی ائیربس اس ڈیل کو طے کرنے کے قریب تھے جس کے تحت پاک بحریہ اینٹی سب میرین وارشپ ہیلی کاپٹر پروگرام کے لیے 27 EC725 Caracal ملٹی مشن ہیلی کاپٹر خریدنا چاہتی تھی۔

پاکستان نیوی نے اپنے ہیلی کاپٹرز کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جو فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ائیربس کو ملنے کے امکانات روشن تھے مگر اسلاموفوبیا کی حالیہ لہر نے فرانس کے یورپ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ حالیہ صورتحال کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایئر بس کمپنی کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ اب منسوخ اور اس کمپنی کو ٹینڈر کے عمل سے باہر کر دیا گیا ہے۔

اس معاہدے کی منسوخی نے پاکستان کو ایک ‘مشکل وقت’ میں فیصلہ کرنے کی صورتحال پر لاکھڑا کیا تھا کیونکہ ڈیل کی منسوخی سے پاکستان کے پاس اب دو آپشنز بچے ہیں اور اسے چینی ساختہ Z-20F اور امریکی S-70B سی ہاک ہیلی کاپٹرز میں سے کسی ایک کا مشکل انتخاب کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان ان مسلم ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اسلام مخالف بیانات اور پیغمبر اکرمؐ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ سخت پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام کی نہ صرف سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، بلکہ انہوں نے عالمی رہنماؤں کو بھی خط لکھا ہے ، جس میں توہین مذہب کی مذمت اور مجرمانہ عمل کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • Utter madness. What if Trump comes out on the side of Macron?

    We are just an emotional bunch of morons. To fight Islambophobia is through education and excelling in technology.

    Have to learn from PUBH himself who checked on the well being of the woman who used to throw garbage on him.

  • Hm bhooky mrny ko tyaar hn…
    Puri dunya b hamary khilaf hojay lkn…
    Hm hamary nabi(PBUH) ki shaan mn gustakhi maaf nahi krn gy chahy jaan hi kyun na deni pady…Pakistan ki economy kya hi cheez h..hmto jaan bhi dene ko tyaar hn…lkn ye france ne jo kya wo kisi b surat kabool nahi…

  • میرے خیال سے فرانسیسی سفیر کو بھی ملک بدر کیاجاۓ کیونکہ ایسے لوگوں کوہم اپنےملک میں برداشت نہیں کرسکتے جو ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرتےہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >