کیا ن لیگ مریم نواز کے نام سے رجسٹرڈ ہونے والی ہے؟

کیا ن لیگ مریم نواز کے نام سے رجسٹرڈ ہونے والی ہے؟

کیا ن لیگ مریم نواز کے نام سے رجسٹرڈ ہونے والی ہے؟ اینکر پرسن ارشد شریف کا ن لیگی احمد خان انتہائی اہم سوال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صدر نواز شریف کے لندن فرار ہونے کے بعد سے ن لیگ کی قیادت کے حوالے سے آئے روز خبریں گردش کرتی رہتی ہیں کہ آیا ن لیگ کی باگ ڈور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ہاتھوں میں جائے گی یا ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہاتھوں میں جائے گی، تاہم ان گردش کرتی خبروں کی ہمیشہ سے ن لیگ کی قیادت کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں نجی ٹی وی کے صحافی ارشد شریف نے ن لیگی رہنما ملک احمد خان سے اپنے پروگرام میں انتہائی اہم سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ "کیا پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کے نام پر رجسٹرڈ ہونے جا رہی ہے؟” جس پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس طرح کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

بعد ازاں لیگی رہنما ملک احمد خان نے پیپلزپارٹی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "جب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جلا وطن تھیں اورجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا دور تھا، تب پیپلزپارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا مسئلہ تھا تو تب امین فہیم صاحب کے نام سے نئی پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کروائی گئی تھی لیکن وہ جماعت کل بھی شہید ذوالفقار بھٹو کی تھی اور آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ہی رہے گی”

اینکر پرسن ارشد شریف کے مطابق لیگی رہنما ملک احمد خان نے پیپلز پارٹی کی مثال دیتے ہوئے یہ عندیہ ضرور دے دیا ہے کہ اگر کل کو مسلم لیگ ن کو اس کی قیادت پر بنے کیسز کی وجہ سے رجسٹریشن کے حوالے سے مشکلات پیش آتی ہیں تو پارٹی کو نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے نام سے رجسٹرڈ کروایا جا سکتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >