عید میلاد النبی: ملک بھر کے قیدیوں کی سزا میں بڑی کمی کر دی گئی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی آمد کی خوشی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے ، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دن پر پاکستان بھر کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق ملک بھر کے قیدیوں کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کا مراسلہ وفاقی کابینہ اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کے علاوہ تمام ملزمان کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کرپشن میں ملوث اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، اس کے علاوہ دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی سزا میں بھی کمی نہیں ہوگی، جن ملزمان نے ایک تہائی سزا مکمل کر لی ہے، ان کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >