والد نے کبھی نہیں کہا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کرنا، وزیر اطلاعات شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کے والد نے ان سے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ وہ کرپٹ لوگوں کو لازمی سپورٹ کریں اور ایسے لیڈر کو جوائن نہ کریں جو ایماندار، دلیر اور ملکی مفادات کا خلاف رکھنے والا ہو۔

شبلی فراز نے کہا کہ میں اپوزیشن کے کچھ رہنماؤں کو خاص طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ وہ لوگوں کے نام استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے والد احمد فراز زندہ تھے تب تو ان لوگوں میں سے کوئی ان کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتا تھا لیکن ابھی آپ کو احمد فراز بھی یاد آ گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان لوگوں کی منافقت پر مبنی سیاست ہے، آپ صرف ضرورت کے وقت اپنا سیاسی بیانیہ بناتے ہیں آپ کا ملکی ترقی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >