وہ کوئی احمق ہی ہو گا جو ہر معاملے پر اپنی بیوی کے ساتھ مشورہ نہ کرے، عمران خان

بشریٰ بی بی میری ہمسفرہیں،انکےبغیرنہیں رہ سکتا،ان سے مشورہ کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان

غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلۂ خیال کرتا ہوں۔ وہ کوئی احمق ہی ہو گا جو ہر معاملے پر اپنی بیوی کے ساتھ مشورہ نہ کرے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کو حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں، ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں، وہ نہ ہوتیں تو ان کا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور پرویز مشرف دباؤ برداشت نہ کر سکے، نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیئے تھا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا خیال ہے کہ بھارت چین کو روک سکتا ہے، یہ ایک ناقص خیال ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا اس سے بھارت کے معاملے میں برابری کا سلوک کرے، خاص طور پر جہاں مسئلہ کشمیر کا ذکر ہو۔

  • خاتون اول مریم کلبری جیسی جاہل سے ہزار گننا سمجھ دار ہیں
    جس مریم کی وجہ سے سارا میڈیکل کالجز کا سسٹم نواز چور نے تباہ کیا
    لکن وہ اف اے بھی پاس نہ کر سکی-
    بلکے اس جاہل کو فراڈ کرنا بھی نہیں آیا اور کلبری پکڑا گیا اس کو یہ قوم
    لیڈر تو کیا چور بھی نہیں مانتی

  • جن لوگوں کو عمران کے اپنے بیوی سے مشاورت پر اعتراض ہے
    لگتا ہے کہ —- وہ چاہتے ہیں کہ مشاورت اپنی بیوی کی بجاۓ
    ان کی بیویوں سے کیوں نہیں کرتا — آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے
    😂😂😂😂😂


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >