پنجاب: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر کروڑوں کی ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

پنجاب میں آٹا ، چینی اور گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی نشاندہی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگر فورس پوری طرح سے متحرک ہے، پنجاب میں ٹائیگر فورس کی اطلاع پر کروڑوں روپے کی ذخیرہ اندوزی پکڑ لی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکرٹری انڈسٹری ظفر اقبال، چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر شرکت کی، عثمان ڈار اور سیکرٹری پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹائیگر فورس کی اطلاع پر چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکل کارروائیوں کے دوران رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، جب کہ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج اور 1200 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعدادوشمار پیش کئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی ہے، جبکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج، 9543 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >