پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب میں شہریوں کو سفری سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا اور ماحولیاتی آلودگی خصوصا سموگ کو کم کرنے کیلئے صوبے میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لاہور میں 103 کلومیٹر کے 6 مختلف روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور دیگر ڈویژن میں یہ بسیں چلیں گی، پہلی بار ایسا ہوگاکہ کوہ سلیمان کے علاقوں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہمارےمنشور کا ایک اہم جزو ہے. الیکٹرک بسوں سے ناصرف ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملےگی بلکہ ان بسوں کو چلانے کےلیے سبسڈی کی ضرورت بھی نہیں ہو گی
میں نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو بڑےشہروں کےلیے جلد از جلد الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل مکمل کرنےکی ہدایات دی ہیں https://t.co/P0qp3lOHMw
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 11, 2020
وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اشتراک سے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے، گرین الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، حکومت ہر وہ کام کرے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو۔
sab lahore mein hee chalana he? baqi sheher yateem hain kya.. sialkot mein bhi koi public transport chalayen
keep up the good work buzdar.