نوابشاہ،بہن سے بھائی کی زیادتی،راز افشا ہونے کے خوف سے کاری قراردیکرقتل کردیا

نواب شاہ، 13 سالہ نمرہ کے قتل کا ڈراپ سین، بھائی قاتل نکلا

نواب شاہ کے تھانہ جام صاحب کے علاقے میر حسن رند میں 3روز قبل 13 سالہ لڑکی نمرہ کے قتل اور لاش کو نذر آتش کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید طریقہ تفتیش سے قاتل افتخار رند سامنے آیا جو کہ مقتولہ نمرہ کا حقیقی بھائی ہے۔ ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قاتل افتخار رند جو کہ مقتولہ کا بھائی تھا اس کے اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ قاتل اپنی 13 سالہ بہن کے ساتھ زبردستی کرتا تھا، ملزم نے اس ڈر سے کہ کہیں اس کی اس حرکت کا راز افشا نہ ہو جائے بہن کو قتل کیا اور لاش کو جلا کر کھیتوں میں پھینک دیا۔

تفتیش کے دوران ملزم اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اپنی بہن کے ساتھ زبردستی کرتا تھا اسے ڈر تھا کہ بہن والدین کو بتا دے گی اسی وجہ سے اس نے بہن کو قتل کیا اور لاش جلا کر کھیتوں میں پھینک دی تھی.

  • iss ko bhi kuch nahein ho ga … baap or iss ki amma muaaf ker dein gay DROP SCENE , Pakistan ki adlia , afsar shahi or police siasatdanoon se bhi ziada corrupt hey ….Khan Sahab aap Allah ke hazoor surkharoo hein ye log ek din aapko bhi breaking news bana dein gay


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >