علامہ خادم حسین رضوی کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کون مقرر ہوئے ؟

 

مذہبی و سیاسی جماعت ٹی ایل پی( تحریک لبیک پاکستان) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد سب سے بڑا سوال یہ اٹھا کہ اب اتنی بڑی تحریک کو کون لے کر چلے گا۔

جس کے بعد جماعت کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک کا سربراہ بنا دیا جائے، تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا۔

علامہ سعد حسین رضوی نے نماز جنازہ سے قبل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ پہلے  تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔ علامہ سعد رضوی نے اپنے مرحوم والد خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ پڑھائی اور شرکا سے ان کا مشن جاری رکھنے کا حلف لیا۔

مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے کے لیے دور دراز علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مینار پاکستان پارک پہنچے۔ ان کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور دیگر سیاسی شخصیات نے جنازے میں شرکت بھی کی۔

خادم رضوی کی وفات سے متعلق جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کچھ روز سے بیمار تھے جبکہ شیخ زید ہسپتال جہاں خادم رضوی کی وفات کی خبر ملی وہاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں جمعرات کے روز رات 8 بجے کے بعد مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا جائے تو اس کی موت وجہ کا تعین کرنا ہسپتال کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔

    • آپ زرا اور صبر کر لیں ابھی تو اس کی لوٹ پر جو مار کٹائی ہو گی وہ ایک نیا تماشا ہو گا۔

      ان اسلام بیچنے والوں پر خدا کی لعنت۔

      ُ

  • Ab yeh bachha baray baray sunni ulema ki qayadat karay ga! shame. Inn logon ko chahiay tha keh ya Pir Afzal Qadri ko head banatay ya Dr. Ashraf Jalali ko jis nay TLYR (tehrek labbaik ya rasoolallah) orginally shuroo ki thi.

    • جو علماء اس کل کے بچے کے ہاتھ پر بیعت کر کے اسکو اپنا لیڈر مانینگے، انکے بارے میں کیا خیال ہے؟

      یہ سب رانگ نمبر ہیں۔

  • دیگر سیاستدانوں کی طرح یہاں بھی خاندانی حکمرانی کے نظام کو ہی اپنایا کیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ حضرت اپنے مرحوم والد کی غلیظ گالیوں کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں یا مختلف انداز اپناتے ہیں۔

  • اسلام وعلیکم

    تمام پاکستانی کمیونٹی کو
    بھت افسوس ھوا ایک انسان کی وفات
    ،،، ،،انا للہ وانا الیہ راجیعون
    میرا ایک سوال بے ان تمام
    نام نہاد مولویوں کہ
    چاھنے والوں
    کوئی پڑھا لکھا انسان اس فورم پر
    بتاناپسندکرے گاکہ اس مولانا نے ل
    کی اسلام کے متعلق کیا خدمت کی بے
    پریکٹیکلی
    نہ کے جذباتی ھو کر پلیز

  • مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، کے بعد پیش ہے موروثی سیاست کا ایک اور شاہکار. نہ اسلام سے دلچسپی اور نہ ہی جمہوریت سے لگاؤ. ان پارٹیوں کے سپورٹرز کو چاھیے اپنی نام نہاد قیادتوں سے بغاوت کردیں. کیوں کہ یہ بات بعید از امکان نہیں کہ چوٹی کی قیادت کے بعد جن کو فائدہ پہنچا ممکن ہے انہوں نے ہی اصل قیادت کو راستہ سے ہٹایا ہو. ہیں جی ہیں جی؟؟🤔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >