ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 سے 7 روپے فی کلو کمی کے بعد 89 روپے تک آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کی جوڑیا بازار مارکیٹ میں چینی کی قیمت 96 روپے سے گر کر89 روپے جبکہ لاہور کی اکبری منڈی مارکیٹ میں 100 روپے سے کم ہوکر 93 روپے ہوگئی ہے۔

ایک اعلی حکومتی شخصیت کے مطابق بیرون ملک سے امپورٹ اور ملک میں کرشنگ کے عمل کو روٹین سے پہلے شروع کرنے کی وجہ سے مارکیٹ میں چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے، اور اسی لیے آئندہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی

دوسری جانب وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں میں گنے کی کمی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ” کین کمشنر کے مطابق رواں برس گزشتہ برس سے زیادہ گنے کی پیداوار ہوئی ہے”۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ گنے کی قلت کے باعث ایسوسی ایشن کو اپنے پروڈکشن یونٹس ایک ہفتے کے اندر بند کرنے پڑ سکتے ہیں، بہت سے علاقوں میں گنے کی فصل کی کٹائی کا عمل بھی شروع نہیں ہوسکا ہے، اور کسان 200 روپے فی من کے سرکاری ریٹس پر گنا فروخت کرنے پر تیار بھی نہیں ہیں۔

شوگر ملز کے ان خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفائڈ ریٹس کم سے کم ریٹس ہیں، اگر گنے کی طلب و رسد کی وجہ سے قیمت اوپر جاتی ہے تو شوگر ملز اسی قیمت پر گنا خرید سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب ہم چینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق ملز اونر سے بات کرتے ہیں تو وہ اس کی وجہ طلب و رسد کو قرا ر دیتے ہیں ، مگر وہ گنے کی خریداری کے وقت اپنی اس موقف سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

      • پٹواری حکومت 35 ارب ڈالرز سے زائد قرضہ بھی چھوڑ کے گئے تھے۔۔

        وہ سرکولر ڈیبٹ بھی 1200 ارب روپے سے زیادہ چھوڑ کے گئے تھے۔۔

        وہ پی آئی اے کا خسارہ بھی 32 ارب سے لیکر 350 ارب تک لیکر گئے تھے۔۔۔

        وہ گیس کا خسارہ بھی زیرو سے 150 ارب روپے تک لیکر گئے تھے۔۔۔

        اور ناجانے کیا کیا گند چھوڑ کے گئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >