میرا 12 سالہ بیٹارمیز راجہ سے بہتر کرکٹ کو جانتا ہے،محمد حفیظ

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایک با ر پھر رمیز راجہ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ میرا 12 سالہ بیٹا بھی رمیز راجہ سے بہتر کرکٹ کو جانتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کی جانب سے باربار ریٹائر منٹ کا مشورہ دیے جانے پر محمد حفیظ پھٹ پڑے ، انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو اپنے یوٹیوب چینل کی کامیابی کیلئے ایسے مرچ مصالحوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے پاکستان کیلئے جتنی خدمات سرانجام دیں ان کی قدر کرتا ہوں، مگر کرکٹ کے بارے میں ان سے بہتر میرے 12 سالہ بیٹے کو زیادہ سمجھ ہے، اگر آپ کو شبہ ہے تو آپ بات کرلیں اس کا اندازہ بھی ہوجائے گا۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ مجھے رمیز راجہ کے مشورے کی ضرورت نہیں ہے اپنے کیریئر سے متعلق خود فیصلہ کروں گا، جب دیکھوں گا میری کارکردگی اور فٹنس اس قابل نہیں رہی تو خود ریٹائرمنٹ لے لوں گا، اور اگر میری جگہ لینے کیلئےکوئی نوجوان کرکٹر سامنے آیا تو بھی کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس کے کپتان مقرر ہونے پر بابر اعظم کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ مضبوط ہے اور ان کی بیٹنگ تکنیک کمال کی ہے، وہ کبھی دباؤ نہیں لیتے، میر ا نہیں خیال کہ وہ کپتانی کے دباؤ میں اپنی کارکردگی کو متاثر ہونے دیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >