دورہ نیوزی لینڈ:قومی ٹیم کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ جاری،کتنے کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا؟

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام 35 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، 35 کھلاڑیوں اور 20 ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم صبح دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی، نیوزی لینڈ پہنچنے پر ٹیم کو 14 روز کیلئے آئیسولیٹ کردیا جائے گا، جس کے بعد 18 دسمبر کو پہلا ٹی 20 آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے، پر امید ہیں کہ اس سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>