نواز شریف میت کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے،شہباز شریف والدہ کی وفات پر آبدیدہ

شریف خاندان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں،والدہ کی تدفین میں شرکت کیلئے ممکنہ طور پر پاکستان نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا آج لندن میں انتقال ہوگیا ہے، نواز شریف کی جانب سے پہلے ایک خبر میڈیا پر چلی جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف نے والدہ کی تدفین کیلئے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اس کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا کہ میں نے میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں ، جس کے بعد اب شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے والدہ کی میت کے ہمراہ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لندن میں شریف خاندان کے تمام افراد پارک لین فلیٹ میں موجود ہیں، نواز شریف کی والدہ کی میت کو پاکستان لے جانے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے تین ایئرلائنز سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

نواز شریف والدہ کی تدفین اور پاکستان آنے سے متعلق مشاورت کیلئے اپنے بھائی شہباز شریف کے پیرول پر رہا ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شمیم بیگم کی میت نواز شریف کی بیٹی اسماء نواز کے ہمراہ پاکستان بھجوائے جانے کا امکان ہے، اس سارے عمل میں 4 دن کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف اور پاکستان میں جیل میں قید شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں والدہ کے انتقال پر ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہوئے شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور شہباز شریف کی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کروائی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جیل حکام کی اجازت کے بعد کروایا گیا، دوران گفتگو شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے تھے۔

  • If Nawaz comes to Pakistan he would be in Jail & only way to get out of Jail would be a pre burgaing which means return of looted money.
    Being Money is their God…Nawaz will never came back to Pakistan

  • برائے کرم آج ماڈل ٹاؤن کی ان ماؤں کو مت بھولئیے گا جن کا ان جنے بچے اس شیطانی خاندان نے اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی اللہ کو پیارے کر دئے، اور جن ماوں کے جبڑے کھولے گئے۔

  • نواز شریف تیری میت کو کاندھا دینے کے لیے بھی کوئی نہیں آئیگا۔ ان لوگوں کو کسی کے مرنے کا بہانہ چاہیے ہوتا ہے تاکہ اپنی سیاست چمکائے۔

  • یہ ڈاکو خاندان اگر ماں جی کے زندہ ہوتے ہوئے اس ملک اور قوم سے معافی مانگ لیتے تو ماں جی سکون سے اس دنیا سے رخصت ہو جاتی۔
    ان حرام خوروں نے اپنی ذلت آمیز زندگی کا دباؤ آپنی بوڑھی ماں ہر ڈال دیا اور وہ بیچاری اس دنیا سے رخصت ہو گئ۔
    اللّٰہ ماں جی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور ان کے حرام خور بچوں اور پوتوں پوتی پوٹی نانی 420 کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ اماں جی کی تمام جائیداد رائے ونڈ کی تمام پراپرٹی کو ہسپتال اور اسکول یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے کیونکہ یہ تمام جائیدادیں عوام کے ٹیکسوں کو لوٹ کر اور ملک کے قرضوں کو لوٹ کر بنایا گیا ھے

  • What the hell he achieved in HIS 70 Years of wasteful life??? He was not here when his Father Died, He was not there when is Wife Died, He won’t be here on his mother burial.. What a fucking shame, this man has no honor.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >