نوازشریف کی والدہ کی میت کون پاکستان لیکر آئے گا؟

نواز شریف کی مرحومہ والدہ کی میت کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا، جانیئے میت کب اور کون لیکر آئے گا؟

سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا گزشتہ روز لندن میں میں انتقال ہوا جس کے بعد کارکنوں میں تشویش تھی کہ کہاں اور کب تدفین کی جائے گی۔

اس حوالے سے نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکٹ اور دوسرے دستاویز مکمل کرنے میں 2،3 دن کا وقت لگ جائے گا جس کے بعد ان کی میت تدفین کے لیے لاہور روانہ کی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان نہیں آسکتے کیونکہ ڈاکٹر ز نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بہن کوثر اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو لے کر دو سے تین روز میں لندن سے پاکستان آئیں گی جہاں ان کو دفن کیا جائے گا۔

لیگی ذرائع کے مطابق لاہور روانگی سے قبل مرحومہ شمیم اختر کی نماز جنازہ مرکزی لندن کی ریجنٹ اسلامک سنٹر میں بھی ادا کی جائے گی۔

ریجنٹ اسلامک سنٹر ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں نواز شریف اور خاندان کے لندن میں موجود دیگر قریبی افراد شرکت کریں گے۔

  • پرانے سامان کی طرح ماں کی لاش لاوارثوں کی طرح بھیج دی شریفوں کی مایں کیسی نکمی اولادیں پیدا کرتی ہیں جو ماوں کو چوری کا پیسہ بچانے کے لیے لاوارث کر دیتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >