کراچی میں ماہی گیروں کی لاٹری لگ گئی ، 100 ٹن کیٹ فش کا شکار

ہفتے کی شام کراچی میں ماہی گیروں کے ہاتھ بڑی کامیابی لگی جس سے ماہی گیروں کی پانچوں انگلیاں میں ہو گئیں.

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو ماہی گیر سمندر میں معمول کا شکار کر رہے تھے کہ انہیں کیٹ فش کا ایک جھرمٹ دکھائی دیا، جسے انھوں نے پکڑنے کی کوشش کی۔ ان مچھلیوں کا یہ غول چونکہ بہت بڑا تھا اسی وجہ سے دیگرماہی گیروں کوبھی مدد کے لیے بلایا گیا.

جس کے بعد کگھا مچھلی کے جھرمٹ سے ماہی گیروں نے 100 ٹن مچھلی شکارکی جو کہ کراچی فش ہاربرپرایک کروڑ10 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔

ترجمان ڈبیلوڈبیلوایف کے مطابق ماہی گیروں کے ہاتھ اس طرح کی کامیابی کبھی کبھی لگتی ہے جس سے اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو کافی مدد ملتی ہے.

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ جب کیٹ فش مادہ مچھلی کے انڈے دینے کے وقت اس قسم کا غول بنتا ہے، مادہ مچھلی انڈے دیتی ہے اورنر اسے منہ میں رکھتا جاتا ہے، ایک مہینے بعد ان انڈوں سے بچے نکلتے ہیں، اس دوران نر کوئی بھی غذا نہیں کھاتا۔

    • Cat fish used to be a junk till couple of years ago. either it was discarded back into the ocean or the poultry farms used to feed these to chicken. As chinese have found the way into investing in pakistan and doing big projects, they are the main buyers for now.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >