ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر پنجاب حکومت کا شام 6 بجے سے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر پنجاب حکومت کا شام 6 بجے سے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیے جانے کے باعث دکانوں کو شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر طارق مصباح نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔

طارق مصباح نے حکومتی فیصلے کی مخالفت میں کہا ہے کہ وقت کم کرنے سے بازاروں میں رش بڑھ جائے گا وقت کم نہ کیا جائے100 فیصد ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورنا سے نمٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت 50 فیصد ملازمین کو گھروں کے کام کرنے کی ہدایات اور طریقہ کار بتا دیا گیا ہے۔

لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہے جبکہ مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیےوزیر صنعت کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر صنعت کل سے تاجروں سےایس او پیز پر عمل کےلیے ملاقاتیں کریں گے جبکہ محکمہ صنعت کی خصوصی ٹیمیں مارکیٹوں کا خصوصی جائزہ لیں گی۔

  • Out of 100..only 10 peoples act on SOPs.. including shopkeepers.Transporters..Passengers..Peoples still joking about Covid19 specially Patwari..Molvis..Only educated peoples taking care of Covid19..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >