فوربز نے پاکستانی آئی ٹی کمپنی کودنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں میں شامل کرلیا

فوربز نے پاکستانی آئی ٹی کمپنی کودنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں میں شامل کرلیا

پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کرنے والے دنیا کے ممالک میں شامل ہورہا ہے، مشہور فوربز میگزین نے پاکستانی آئی ٹی کمپنی کو دنیا کی 200 بہترین کمپنیوں میں شامل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے مشہور پاکستان کی آئی ٹی کمپنی "سسٹمز لمیٹڈ” کو 200 بہترین آئی ٹی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کی مالیت ایک ارب ڈالر سے کم ہے۔

پاکستان کے پہلے سافٹ ویئر ہاؤس کا اعزاز رکھنے والی سسٹمز لمیٹڈ کی بنیاد1977 میں رکھی گئی، لاہور میں قائم یہ آئی ٹی کمپنی کارپوریٹ سیکٹر میں ایک غیر معمولی ریکارڈ رکھتی ہے۔

سسٹمز لمیٹڈ اپنے سیکٹر میں اپنی حریف کمپنیوں سے بہت آگے ہے، کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ سمیت امریکا میں مارٹگیج، اپیرل اور ریٹیل انڈسٹریز میں بھی خدمات سرانجام دیتی ہے۔

مارچ 2020 سے اب تک اس کمپنی کی حصص کی قیمت میں غیر معمولی 277 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سسٹمز لمیٹڈ پاکستان میں آئی ٹی، بی پی او یا کانٹیکٹ سینٹر سروسز کی خدمات فراہم کرنے والی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے سسٹمز لمیٹڈ کو2019 میں پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی ایکسپورٹر کے ایورڈ سے نوازا تھا۔

  • Being from IT industry Systems has a very poor work ethics they completely drain their employees through very long work shifts.
    Systems is just good in PR there are many other companies doing a really fine job as compared to systems


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >