امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری، قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ شروع ہوگیا ہے، آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت161 روپے05 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں آج یورو کی قیمت 30 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے09 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے اضافے کے بعد214 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر161.35 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے بند ہونے تک امریکی ڈالر 160 روپے 73 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>