گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا گلگت 2 کے نتائج کے خلاف احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گلگت بلتستان اے 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دے کر جی بے اے 2 گلگت 2 میں ہونے والے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری دفتر اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے ڈی آئی جی وقاص احمد کا بتانا تھا کہ مظاہرین نے گلگت بلتستان اے 2 گلگت 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے، مظاہرین نے مشتعل ہو کر احتجاج کے دوران ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے سرکاری دفتر اور اس کے باہر کھڑی سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

ڈی آئی جی وقاص احمد کا بتانا تھا کہ مظاہرے کے دوران شر پسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں، جنہوں نے ریور رویو روڈ اور مختلف مقامات پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی کی ہیں جب کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، جو مظاہرین کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان سے رہنما سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کمشنر حلقہ 2 سے دھاندلی کے تمام ثبوت خود غائب کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک فرانزک نتائج نہیں آجاتے حلقے کا رزلٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے کارکن کا کردار ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں قیام امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • درد تو ہوگا جیتی سیٹ ہارنا کوئی آسان بات نہیں اتنی کمپین چلائی کہ بلاول کو اپنے مرد ہونے کا احساس ہونا شروع ہو گیا تھا اور اب ناکامی کا منہ تکنا پھر اسے مردوں کی طرح قبول کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے یہ صرف حقیقی مردوں کا کام ہی ہے جو بھاگ دور کو مردانگی سمجھ بیٹھے اس کے لیے مشکل ہے

  • PPP will end up with two seat.
    After reelection on Amjad Hussain’s seat (who has won on two seats),
    PTI will surely win in Nagar where Amjad has won with a margin less than 500.
    Similarly if re-election is on Gilgat-1 it will not be easy to retain the seat – Most probably the runner up will contest on PTI ticket. PTI has won on other Gilgat seats.
    Cry Bilawal cry!

  • پیپلز پارٹی کی ڈارامے بازیاں گلگت بلتستان کی عوام کے ووٹ کو عزت دو ورنہ دوبارہ الیکشنز کروا لو اور پھر عوام ایک ایک ووٹ سب کے سامنے میڈیا کے صحافیوں کے سامنے کیمرے کے سامنے ووٹ کو دیکھا کر اور پارٹی کے نشان پر ٹھپا دیکھا کر ووٹ کو کاؤنٹ کروائے اور بکس میں ڈالے تاکہ ان دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >