پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ صرف 20 منٹ میں ممکن،نئی کورونا کٹ کی منظوری

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ صرف 20 منٹ میں ممکن،نئی کورونا کٹ کی منظوری

ڈریپ(ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) نے اب ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ہے، جس سے 20 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ اور پھر رزلٹ حاصل کیا جا سکے گا، ریپڈ ٹیسٹ کٹ سے کیے جانے والے ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک ہو گی۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کورونا ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی فارما سیوٹیکل کمپنی نے رجسٹر کرائی ہے ، یہ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی دوا ساز کمپنی ہی درآمد کرسکے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کے مطابق کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے اور ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، یہ ٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سےکورونا ٹیسٹ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ٹیسٹ کے لیے ریپڈ کٹ ہی استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صرف  تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے، ریپڈ رزلٹ کا مریض کی حالت، کلینکل ہسٹری سے موازنہ کرنا ہو گا تاہم یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا ڈونر اسکریننگ کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >