پاکستان 90 ارب ڈالرکی گیمنگ انڈسٹری میں داخل ہونے کو تیار
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے جلد پاکستان 90 ارب ڈالر کی گیمنگ انڈسٹری کا حصہ بننے والا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوجوان نسل کیلئے یہ خوش خبری پیش کی اور کہا کہ ان کی وزارت جلد ہی اینی میشن اور گیمنگ سرٹیفیکیشن شروع کرنے والی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ” اگر آپ کو پڑھنے لکھنے سے زیادہ فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری کرلیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لارہی ہے تاکہ ہم بھی دنیا کی اس 90 ارب ڈالر کی گیمنگ انڈسٹری کا حصہ بن سکیں”۔
اگر آپ کو پڑھنے سےدلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سےرغبت ہے تو تیاری رکھیں @MinistryofST ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے تا کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں، Animation اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے Game ہی نہیں Game Changer ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 24, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ” وزا رت سائنس و ٹیکنالوجی کا اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوان نسل کیلئے ایک گیم نہیں بلکہ گیم چینجر ثابت ہوگا”۔
یہاں یہ مینشن کرنا بھی ضرور ی ہوگا کہ گزشتہ ماہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں پہلی بار نیٹ فلکس طرز کی (او ٹی ٹی) ٹی وی سروس متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
lanat ho tum pr. . . .
That’s great news
atleast science and technology sector started working again.
keep up the good work fawad
The government should start an animation school. Animation is a big industry in itself, be it games or animation films.
Pakistan should open professional level practical schools where when kids graduate they have skill in hand including IT robotics gaming animation and many other fields
No doubt our Minister for Science and Technology has great vision.
That’s great news
Thats a good news .
Good Initiative!