جی بی الیکشن: 24نشستوں کا سرکاری نتیجہ جاری، کون کتنی نشستیں جیتا؟
گلگت بلتستان الیکشن: الیکشن کمیشن نے جی بی کی 24نشستوں کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا، پی ٹی آئی 16 نشستیں لے کر سب سے آگے
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کا 33 نشستوں کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی کی 24نشستوں کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن تین نشستیں حاصل کر سکی اور تیسرے نمبر پر ہے۔
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کی جانب سے گلگت کے حلقہ نمبر دو کا حتمی اور سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فتح اللہ خان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی پی پی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے دو حلقوں گلگت حلقہ ایک اور حلقہ 4 نگر سے کامیابی حاصل کی۔
گلگت بلتستان کے حلقہ تین سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے سابق صدر مرحوم جعفر شاہ کے صاحبزادے سید سہیل عباس شاہ کامیاب قرار دیے گئے ہیں، ضلع استور کے دونوں حلقوں اور ہنزہ کی واحد نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خالد خورشید، شمس الحق لون اور عبیداللہ بیگ سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کو بلتستان میں راجا ذکریا، امجد زیدی، راجا اعظم خان اور ضلع دیامر سے حاجی گلبر خان کی صورت میں نشستیں حاصل ہوئیں۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہونے والے جاوید علی، وزیر سلیم، ناصر علی اور حاجی شاہ بیگ، مشتاق حسین اور عبدالحمید نے کامیاب ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت نے گلگت بلتستان میں مرکزی حکومت بنانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی راہ ہموار کر دی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اسماعیل نے بلتستان کے حلقہ گانچھے سے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے غذر اور دیامر سے مجموعی طور پر دو نشستیں حاصل کیں جہاں بالترتیب غلام محمد اور محمد انور کو کامیابی ملی۔ بلتستان سے ہی مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم اور دیامر سے جمعیت علمائے اسلام کے رحمت خالق کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی غذر سے اپنی نشست پر کامیاب ہوئے۔
Wrong figures are given in the news. PTI has 16 seats out of 24 General seats, and the number of seats will become 22 when the special seats are counted too out of the total 33 GB seats.
Are you surprised?
pmln lolzzzz
Masha Allah Alhumdulilalaha.
Congratulations to all Gelgit and Baltistan people.
PTI will get majority in Senate in March..and also win AJK coming election..PPP..Pmln.. JUIF will crying more in coming days..No NRO..
Wrong numbers for PPP –
PPP won 3 seat.
Also one person won 2 seats and there will be reelection.
If PPP lost in reelection – then it will get 3/33 and if it won then ppp will get 4 or 5/33.