یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68 روپے کلو دستیاب ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت حماد اظہر کا وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی، 10 دنوں میں چینی کی قیمت میں 10سے12روپے کی کمی آئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر امپورٹڈ چینی 68روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے ایکس مل اور ہول سیل ریٹ میں 10 سے 12 روپے کی کمی آئی ہے اور انشااللہ رییٹل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں بہت جلد واضح کمی آئے گی، یوٹیلیٹی سٹورز پر امپورٹڈ چینی کا مکمل سٹاک رکھا جائے گا تاکہ اس مشکل صورتحال میں لوگوں کو سستی چینی میسر آ سکے۔

حماد اظہر کا وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ سیزن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ شروع کرتی ہیں، تاریخ میں پہلی بار وقت پر گنے کی کرشنگ شروع کی گئی ہے، اس کے علاوہ مستقبل میں بھی چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ شوگر ریفارمز کے لیے کسانوں اور شوگر ملز مالکان کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ شوگر ریفارمز کمیشن بھی اپنا کام کر رہا ہے، صوبائی حکومتیں کسانوں کو ان کا حق دینے کے لئے بروقت ادائیگی بھی یقینی بنا رہی ہیں تاکہ کسان اپنی اگلی فصل پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >