پاکستان ریلوے کا 230 ہائی اسپیڈ پسنجر کوچز شامل کرنے کا فیصلہ
پاک ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزارت ریلوے نے 230 ہائی اسپیڈ پسنجر کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان 230 پسنجر کوچز میں 80 اکانومی کلاس، 80 اے سی کلاس، 30 اے سی پارلر، 20 لگیج وینز اور20 بریک وینز شامل ہوں گی۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پسنجر کوچز 2 مرحلوں میں خریدی جائیں گی، ابتدائی مرحلے میں 46 کوچز کی خریداری کیلئے ٹینڈر نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔
وزارت ریلوے کے مطابق صرف 46 پسنجر کوچز بیرون ملک سے درآمد کی جائیں گی، باقی کی 184 کوچز دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی کیرج فیکٹری میں تیار کی جائیں گی۔
well done Sh Rasheed