سلمان احمد نے عمران خان کی جانب سے کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کی تصویرشیئر کر دی

سلمان احمد نے عمران خان کی جانب سے کرکٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کی تصویرشیئر کر دی

پاکستان کے مشہور و معروف جنون بینڈ کے سلمان احمد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ماضی کی ایک تصویر شیئر کرکے یادیں تازہ کردیں،سلمان احمد کو کرکٹ ٹیم میں موجودہ وزیر اعظم اور اُس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے شامل کیا تھا۔

گزشتہ دنوں سلمان احمد نے عمران خان کے ہمراہ وہی یادگار تصویر شیئر کی اور اس خوشگوار واقعے کوبھی بتایا، سلمان احمد نے 1985 میں بنگلہ دیش روانگی سے قبل ٹیم کے ممبروں کی ایک گروپ فوٹو شیئر کی جس میں عمران خان سمیت وسیم اکرم، رمیز راجہ، ذاکر خان اور سلیم ملک بھی شامل ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے سلمان احمد نے لکھا کہ نوجوانی سے ہی کرکٹ کا دیوانہ تھا، لاہور کی گلیوں میں کرکٹ کھیلتے اور عمران خان کو کھیلتے دیکھتا بڑا ہوا،عمران خان نے مجھے پہلے دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں منتخب کیا تھا، یہ میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >