لاہور:پولیس کا بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئےاحسن اقدام

لاہور:پولیس کا بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئےاحسن اقدام

لاہور پولیس کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی بینک سے کوئی شہری 10 لاکھ سے زائد پیسے لے تو بینک انتظامیہ متعلقہ پولیس کو اطلاع کرے گی تاکہ اس شہری کو بحفاظت اس کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی شہری کسی بینک سے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر بینک سے نکلے تو بینک کے آس پاس یا تھوڑا دور اس کا چوروں سے سامنا ہو جاتا جس کے نتیجے میں شہری اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔

تحقیقات سے یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ ایسے واقعات میں چور عموماً بینک کے ویٹنگ ہال میں موجود ہوتے اور جیسے ہی کسی ایسے شہری کو دیکھتے جو بڑی رقم لے کر نکلا ہے تو اسے واردات کا نشانہ بنا لیتے جو کہ ایک آسان ہدف ہوتا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ بینک انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اگر کوئی شخص 10 لاکھ یا اس سے زائد رقم وصول کرے تو اس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو کی جائے۔

  • جب بینک پولیس کو اطلاع دے گا کہ اس کے پاس پچاس لاکھ ہیں تو چوروں کی کیا ضرورت، پولیس کی سرپرستی میں جرائم ہوتے ہیں ، اگر نہیں یقین تو لاہور کی مخصوص جگہوں پر جاکر دیکھ لیں نشہ کھلے عام بکتا ہے۔ گندے مندے فقیرنشہ بیچ رہے ہونگے اور انہیں کوی نہیں پکڑتا مگر جونہی آپ بیچنے لگو گے تو دھر لئے جاو گے کیونکہ پولیس کی سرپرستی ضروری ہے

  • Why people still use currency note? Cash is full of saliva, nose secretions, sweat, and germs and also attracts robbers.

    Use digital payment, Credit card, check for business if you want to expand business and want to be safe.

    لوگ اب بھی کرنسی نوٹ کیوں استعمال کرتے ہیں؟ کرنسی نوٹ تھوک ، ناک کی رطوبت ، پسینے اور جراثیم سے بھرا ہوا ہے اور ڈاکوؤں کو بھی اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

    اگر آپ کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں اور محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو کاروبار کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی ، کریڈٹ کارڈ ، یا بینک چیک استعمال کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >