کورونا کا شکار وکیل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں پیش

کورونا کا شکار وکیل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں پیش۔۔ چیف جسٹس برہم

آج بدھ کے روز عدالتی کارروائی کے دوران ایک وکیل بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہیں مگر پھر بھی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں

جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

وکیل نے جواب دیا کہ 3 دن قبل کورونا وائرس کے سبب کیس ملتوی کرنے کی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی لیکن میرا کیس خارج کردیا گیا۔

وکیل ڈاکٹر عدنان خان نے یہ بھی کہا کہ آج ہائر ایجوکیشن کے لیکچررز کا کیس تھا اس لیے آگیا۔

چیف جسٹس مکالمہ کے دوران کہا کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں، جس کے بعد وکیل کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر خراب ہوتی جارہی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہے جس میں سے 3 لاکھ 32 ہزار 974 صحتیاب ہوئے ہیں جو 87 فیصد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 803 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 9 کیسز پورٹ ہوئے جبکہ ایک ہی دن میں 59 افراد کرونا وبا کے سبب جاں بحق ہوئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>