ایف آئی آر پھاڑنے اور پولیس سے بدتمیزی پر سابق وزیراعظم کے صاحبزادے گرفتار

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادےموسیٰ گیلانی کو پولیس سے تلخ کلامی مہنگی پڑگئی۔۔ پولیس نے علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیا

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کورونا پابندیوں کے باوجود ملتان میں پیپلزپارٹی نے ریلی نکالی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کرونا ایس اا پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے پی پی کارکنوں کو گرفتار کرلیا

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی احتجاج کےلئےتھانہ چہلیک پہنچےتھے جہاں پولیس نے تلخ کلامی اور ایف آئی آر پھاڑنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔ علی موسیٰ گیلانی نے ایف آئی آر پھاڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے تالے توڑنے کی جھوٹی ایف آئی آر کروائی۔

گرفتاری پر پیپلزپارٹی کےکارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور موسیٰ گیلانی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔موسیٰ‌ گیلانی کی گرفتاری پر درجنوں‌ کارکن تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا، موسیٰ‌ گیلانی نے تھانے کے دروازے پر آکر کارکنوں کے نعروں‌ کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں اسٹڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دروازہ توڑنے کی مبینہ کوشش اور عملے سے مزاحمت پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی اور علی قاسم گیلانی سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے 30 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کیا “ تھانے کے دروازے پر آ کر جواب دیا” یہ کیا بکواس قانون ہے ؟ ایک مجرم دروازے تک آیا ہی کیسے؟ وہ تو بھاگ بھی سکتا تھا؟ یعنی حد ہو گئ ہے لا قا نو نیت کی ۔

  • koi nahi sarkar, jitna maza kr na hy aise duniya main he kr lo, ais sy bhe baray baray firoon o namrood guzray hain or bohat he bhayanak anjam hua, yea bhe jo ukharna hy ukhar lain , afsoos to awam pr hota hy ho ain ko support krty hain, vo bhe ain ky saath he jain gy


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >