گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا
گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 33نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، اسپیکر فدا ناشاد نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاجی طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف اٹھایا۔
ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد اگلا مرحلہ نئے اسپیکر کے انتخاب کا ہوگا، جس کے بعد موجودہ اسپیکر فدا ناشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
گلگت بلتستان کی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسمبلی کی ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا تھا جس کے مطابق تحریک انصاف کو 6، پیپلزپارٹی کو2 جبکہ ن لیگ کو ایک مخصوص نشست ملی ہے۔
Speaker Fida Nashad administers oath to the newly elected members of Gilgit-Baltistan Assembly.@tariqfarooq60 pic.twitter.com/oqReyN5etl
— STV NEWS AJK (@StvnewsAjk) November 25, 2020
گلگت بلتستان کے وزیراعلی کیلئے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے، جماعت کی مرکزی قیادت جن تین ناموں پر غور کررہی ہے اس میں خالد خورشید، فتح اللہ خان، اور کرنل(ر) عبید اللہ بیگ شامل ہیں، تاہم یہ تاج کس کے سر بیٹھے گا یہ فیصلہ عمران خان کریں گے۔
Good job karachiii kub azad hoo gaa abbb very sad
all the best to them.