گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔ تحریک انصاف اگرچہ اپنے امیدواروں کے نام سامنے نہیں لائی لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق امجدزیدی کو اسپیکر جبکہ عبیداللہ بیگ کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔گلگت بلتستان کی نومنتخب اسمبلی میں تشکیل دیے جانے والے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی جانب سے پی پی کے صوبائی امجد ایڈووکیٹ وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔

ن لیگ کی جانب سے غلام محمد اسپیکر کے لیے متفقہ امیدوار ہوں گے جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے رحمت خالق ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر متفقہ امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیےصبح 10 بجے سے دوپہر ڈیرھ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ جی بی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج شام 4 بجے پولنگ ہوگی۔

ترجمان جی بی اسمبلی کے مطابق اسمبلی کے نومنتخب ارکان ووٹ کے ذریعے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے اور پولنگ کے اختتام پر موجودہ اسپیکر فدا محمد ناشاد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اعلان کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >