وزیراعلیٰ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی پے رول پر رہائی کیلئے کابینہ کی سفارشات پر بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کل دوپہر 2 بجے ہو گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی ۔ مسلم لیگ ن نے پیرول پر رہائی کیلئے دو ہفتے کی درخواست دی تھی۔

  • Allah Muaff karey kiya waqt aa gaya hey in par Usman buzdar jessay banday sey approval maang rahey hein
    Allah hamein barey bool sey bachaye aur her waqt tauba kerney ki taufeeq dey
    inkey apney hi barey bool inkey aagay aa rahey hein especially hamza kukri


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >