توہین عدالت کیس: فواد چوہدری، فردوس عاشق، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر عدالت طلب

توہین عدالت کیس: فواد چوہدری، فردوس عاشق، فروغ نسیم اور شہزاد اکبر عدالت طلب

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے سربراہ جج جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے سے متعلق وفاقی وزرا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس روح الامین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جنہوں نے توہین عدالت کی ہے وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

وفاقی وزراء کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم فریقین کی جانب سے اس کیس میں دلائل دیں گے، جس پر جسٹس سے روح الامین کا کہنا تھا کہ جس نے توہین عدالت کی ہے وہ پیش ہو جائیں پھر آپ کو بھی دلائل دینے کا موقع دیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی وزرا فروغ نسیم، شہزاد اکبر، فواد چوہدری اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ آنے پر وفاقی وزرا فروغ نسیم، شہزاد اکبر، فواد چوہدری اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیصلہ کرنے والے اسپیشل کورٹ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف توہین آمیز جملے کہے تھے اور عدالتی فیصلے کی بھی توہین کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >