گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب، متوقع وزیراعلیٰ کون؟

گلگت بلتستان کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگیا۔۔ تحریک انصاف کے سید امجد زیدی 18 ووٹ لے کر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب جبکہ اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد 8 ووٹ حاصل کرسکے۔ 6 ووٹ مسترد ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے نذیر ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ ہو گئی۔ تحریک انصاف کے سید امجد زیدی 18 ووٹ لے کر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جبکہ نذیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

اپوزیشن کے اسپیکر کے امیدوار غلام محمد 8 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار رحمت خالق نے 9 ووٹ حاصل کر لئے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے طویل مشاورت کے بعد گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلیٰ کے دو نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللّٰہ خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے اور خالد خورشید خان کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >