وزیراعظم کا اسٹریٹ لائٹس کے بلوں میں گھپلوں کا نوٹس، انکوائری کا حکم

وزیراعظم کا اسٹریٹ لائٹس کے بلوں میں گھپلوں کا نوٹس، انکوائری کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سٹریٹ لائٹس کے بلوں میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بلوں کی ادائیگی میں گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے دس کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کروانے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریبا چالیس ہزار سٹریٹ لائٹس ہیں، جن میں سے صرف 5 سے 10 فیصد ہی رات کے وقت جلتی تھیں، وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی تمام سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کے حکم کے باوجود اب بھی صرف 35 فیصد ہی رات کے وقت جل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سو فیصد سٹریٹ لائٹس نہ جلنے کے باوجود ایم سی سی آئی کی جانب سے ہر ماہ دس کروڑ روپے بل جمع کروانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس پر وزیراعظم نے انکوائری کروائی تو معلوم ہوا کہ بہت سی سٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں ہیں جب کہ متعدد لائٹس جلتی ہی نہیں ہیں ۔

انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے میٹر نہ ہونے پر میٹروپولیٹن ماہانہ کس بنیاد پر 10 کروڑ روپے بل جمع کروانے کا دعویٰ کر رہی ہے؟ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ایم سی سی آئی کی جانب سے ماہانہ 10 کروڑ روپے بل جمع کروانے کے دعوے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>