زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنا ملزم کی رضامندی سے مشروط

25 سال قید یا نامرد؟ زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنا ملزم کی رضامندی سے مشروط، آرڈیننس منظور

خبر رساں ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے انسداد جنسی زیادتی قانون کے خدوخال جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو 25 سال قید یا کیمیائی طریقے سے نامرد ہونے کی سزا کا انتخاب کرنا ہوگا اور زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنا ملزم کی رضامندی سے مشروط کیا گیا ہے۔

جہاں زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنا ملزم کی رضامندی سے مشروط کیا گیا ہے وہی زیادتی کے شکار افراد کے طبی معائنے کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوگا۔ زیادتی کے شکار افراد سے جرح صرف جج اور ملزم کا وکیل کر سکے گا جبکہ وزارت قانون نے ضابطہ فوجداری میں لفظ زیادتی کی تعریف میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق اب زیادتی کی تعریف میں ہر عمر کی خاتون اور 18 سال سے کم عمر کے مرد شامل ہے جن کے لیے زیادتی کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے زیر صدارت ہوا جس میں جنسی تشدد اور ریپ کیخلاف قانون سازی کے اہم معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے دو نئے آرڈیننسز کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت قانون کے ترجمان کے مطابق مجھے کی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نئے آرڈیننسز کے ذریعے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جبکہ اینٹی ریپ اور کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، ریپ کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائینگی، اس کے علاوہ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کیے جائینگے۔

آرڈیننس کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والے متاثرین کے طبی معائنے کے لیے کسی کو بھی غیر انسانی طریقہ کار اپنانے نہیں دیا جائے گا جبکہ تحقیقات اور ٹرائل میں جدید آلات کا استعمال کیا جائیگا، اس کے علاوہ متاثرین کو لیگل ایڈ اور جسٹس اتھارٹی کے تحت قانونی معاونت فراہم کی جائیگی۔

آرڈیننس کے مسودے کے مطابق جنسی تشدد کرنے والوں کا ڈیٹا نادرا کے ذریعے رجسٹر کیا جائیگا، ڈی پی اوز کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں تحقیقات کریں گی اور خصوصی عدالتوں کیلئے سپیشل پراسیکیوٹرز بھی تعینات کیے جائینگے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >