وزیراعلیٰ گلگت بلتستان وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئےہنگامی اجلاس طلب

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورکابینہ کےاراکین کے ناموں کوحتمی شکل دینےکیلئےہنگامی اجلاس طلب

گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ اور وزراء کے انتخاب کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا،وزیربرائےکشمیرافیئرز وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو گلگت سے اسلام آباد طلب کر لیا گیا

وزیراعلیٰ اور وزاراء کے حتمی ناموں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےلئےبیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام شامل شامل ہیں جبکہ بیرسٹر خالدخورشید کو متوقع وزیراعلیٰ پنجاب سمجھا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ عظیم کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ راجہ ناصر عباس کواسپورٹس ، کلچر اور سیاحت کا قلمدان ، سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو،شمس لون کو وزارت خوراک کا قلمدان دیےجانے کا امکان ہے

آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے جاوید مناوا کو خزانہ کی وزارت دئیے جانے جبکہ وزیر کلیم کو ورکس کا قلمدان دیےجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگیا۔۔ امجدزیدی 18 ووٹ لیکر اسپیکر جبکہ نذیرحسین 19 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>