شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کل صبح لاہور پہنچے گی
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کل صبح لاہور پہنچے گی، نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔
بیگم شمیم اختر کی میت آج رات لندن سے غیر ملکی پرواز سے روانہ کی جائے گی جو ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گی، نماز جنازہ کے لئے شریف میڈیکل سٹی میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،
بیگم شمیم اختر کی تدفین کے انتظامات مکمل #BegumShamimAkhtar @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @CMShehbaz @AsimNaseer81 pic.twitter.com/IFM1TqPH0h
— GNN (@gnnhdofficial) November 27, 2020
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین جاتی امرا میں انکے آبائی قبرستان میں کی جائے گی، جہاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور بیگم کلثوم نواز مدفون ہیں۔ رسم کل اتوار کو جاتی امرا میں ہو گی، جس میں صرف شریف فیملی کے افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔
پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نماز جنازہ میں شرکت کے لئے 5 دن کے لئے پیرول پر رہائی کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کو آج 2 بجے کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ شہباز شریف کو ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا جانے کی اجازت ہو گی۔
shameless son sitting in london.