بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی،شہلا رضا

بھٹو زرداری خاندان میں خوشیاں بکھر گئیں،سابق صدر آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور کی  منگنی کی رسم آج ہوگی، تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔۔ جیالے بھی انتہائی پرجوش ہیں، بلاول بھٹو منگنی سے ایک دن قبل کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں کون ہوگا شریک، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کی شہلارضا نے بتادیا، نجی ٹی وی کے مارننگ شو  میں گفتگو میں شہلا رضا نے بتایا کہ  بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے، ’جیو پاکستان‘ میں آج شام بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ منگنی میں پی پی چیئرمین، بختاور بھٹو کے چھوٹے بھائی بلاول بھٹو زرداری  کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے،آصف علی زرداری کی طبیعت کافی خراب تھی، اب بہتر ہے، ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے،میں منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

اُن کا بختاور بھٹو زرداری سے متعلق کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کو سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، گھریلو معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں،سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >