گلگت بلتستان کےنئے وزیراعلیٰ کا نام فائنل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے طویل مشاورت گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کی منطوری دیدی۔ بیرسٹر خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کیا گیا ہے، خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے جی بی ایل اے 13 سے 1719 ووٹوں کے مارجن سے پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان کو شکست دی تھی۔

خالد خورشید نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،انکے والد ایک جج تھے اور وہ خود بھی وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا لیکن فتح اللہ خان اپنی سیٹ انتہائی کم مارجن سے جیتے تھے جس پر پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنا شروع کردیا اور انکی فتح متنازعہ تھی جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے انکی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >