مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم کا دو ٹوک مؤقف

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم کا دو ٹوک موقف

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کا ترجمانوں کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے نہ کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی کوئی تجویز ہے۔

وزیراعظم نے اسرائیل سے متعلق دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب سے پہلے فلسطینیوں کو ان کا ریاستی حق دیا جائے، اس کے بعد پاکستان صورتحال کا جائزہ لے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ترجمانوں نے اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے ملا جلا ردعمل دیا، بعض پارٹی ترجمان اپوزیشن کے جلسوں کے حق میں تھے تو بعض نے اپوزیشن کے جلسوں کی مخالفت کی۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے خوف سے پی ڈی ایم کے جلسے روک دینے چاہیئں، اپوزیشن  جتنے مرضی جلسے کر لے انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انہیں ان کی کرپشن پر این آر او دیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >